(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق این ٹی ڈی سی سے 23 ہزار 633 میگا واٹ بجلی کی ترسیل کے باوجود پوراسسٹم مستحکم رہا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے ۔حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ بارہ گھنٹے میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، 48 گھنٹوں کے دوران سسٹم میں 1500میگا واٹ بجلی شامل کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سسٹم میں مزید بجلی شامل کردی جائیگی، سسٹم میں تکنیکی مسائل کے باعث بجلی بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔جبکہ بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا کنٹرول نجی شعبے کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں تابش گوہر نے کہا کہ ہم نے بجلی طلب و رسد میں توازن لانا ہے اور شعبے میں اصلاحات کرنی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 48 سے 72 گھنٹوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجوہات میں تربیلا سے 3 ہزار میگا واٹ بجلی نہ آنا تھا۔انہوں نے کہاکہ کے۔الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 550 میگاواٹ اضافی بجلی دینے سے بھی لوڈ شیڈنگ بڑھی۔انہوں نے کہا کہ اب صورت حال بڑی حد تک بہتر ہو چکی ہے، تھرمل پاور پلانٹس کو چلانے کیلئے تیل درکار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے معاہدوں کے باعث تھرمل پاورپلانٹس سے گردشی قرضے بڑھتے ہیں۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
مزید اہم خبریں
اب ایک منٹ کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ساڑھے 23 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل کا تجربہ کامیاب
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، گرین لائن بس، سرکلرریلوے، کےفور کیلئے خطیر رقم مختص
قیامت خیز گرمی کی لہر ختم، ملک کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری
بجٹ کے مثبت اثرات، مرغی کے گوشت کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
وفاقی بجٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ و مراعات کیلئے رقم مختص
بجٹ عوام دوست نظر نہیںآرہا، شیری رحمان
شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
سابق صدر آصف زرداری کے دور ہ مردان کے لئے سیکورٹی پلان جاری
بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہی'بلاول بھٹو
نااہل حکمران عوام اور سلامتی دونوں کیلئے وبال جان بن گئے
میں اور میرے بیٹے نے کسی سے کوئی ریلیف نہیں لیا ، جہانگیر ترین
حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی کا اعلان، گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.
No comments:
Post a Comment