شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 8جولائی تک ملتوی - hotnews24
Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, 14 June 2021

شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 8جولائی تک ملتوی

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آٹھ جولائی تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہورکی احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ریفرنس پر سماعت کی۔

شہباز شریف کی جانب سے عدالت میں حاضری سے معافی کی درخواست کرتے ہوئے موقف اپنایاگیا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے باعث پیش نہیں ہوسکتا۔عدالت کی جانب سے قائد حزب اختلاف کی استدعا قبول کرلی گئی۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہ کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت آٹھ جولائی تک ملتوی کردی

No comments:

Post Top Ad

Your Ad Spot